آتش فشاں میں گر نےوالے خاندان کیساتھ کیا ہوا ؟؟

اٹلیجدت ویب ڈیسک اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے پاس واقع ایک آتش فشاں میں گرنے کر ایک لڑکا اور اس کے والدین ہلاک ہوگئے۔ اس بارے میں کوئی خاص معلومات حاصل نہ ہوسکیں تاہم اٹلی کی مقامی میڈیا سے حاصل رپورٹوں میں کہا گیا کہ ایک گیارہ سالہ لڑکا ممنوعہ علاقے میں چلا گیا تھا۔اس کے والدین نے اسے وہاں سے نکالنے کی کوشش کی تاہم آتش فشاں کا دہانہ اس دوران ٹوٹ گیا اور پورا خاندان گہری کھائی میں جاگرا۔ خوش قسمی سے ان کے سات موجود سات سالہ بیٹا دہانے کی جانب نہیں بڑھا اور وہ بچ گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان اٹلی کے شمالی علاقے تورن سے سولفاتاراپوٹسواولی کے معروف سیاحتی مقام پر آیا تھا والدین 40سال سے زائد عمر کے تھے اس ساکن آتش فشاں کے بارے میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ یہ 1198 میں آخری بار پھٹا تھا جہاں سے اب گندھک کے بحارات اور بھاپ نکلتی رہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.