وقار یونس جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے،ذرائع

Waqar Younis Bowling Coach Pakistan Cricket Team
Waqar Younis Bowling Coach Pakistan Cricket Team

لاہور:جدت ویب ڈیسک: چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آنے لگیں،سابق کپتان اہلیہ کی سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلیے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان واپس آئیں گے،

ان حالات میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ شاید وہ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑدیں گے۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاکہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں،

یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مصروف ہیں،دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے بولنگ کوچ کو وقت نہیں مل پاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.