احتیاط کریں ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کردی

کراچی جدت ویب ڈیسک :: محکمہ ٔ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کردی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اختتام کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے‘ اس وقت شہرِ قائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں کئی سال بعد ہونے والی بارشوں کے بارے میں سابق چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا تھا کہ موسم میں اس اچانک تبدیلی کی پہلی اور سب سے بڑی وجہ تو موسمیاتی تغیرات کلائمٹ چینج ہےکراچی میں اچانک اتنی بارشیں کیوں ہونے لگیں؟* چیف میٹرولوجسٹ محمد اکرم انجم کے مطابق مون سون کے اختتام سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اوراکتوبرمیں بھی کراچی میں شدیدگرمی پڑسکتی ہے۔انہوں مزید کہا کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باوجود کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم عوام گرمی سے بچنے کی روایتی تدابیر ضرور کریں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.