وسیم اکرم اور وقار یونس کی ایک دوسرے کی تعریفیں

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے ایک بار پھر ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے بارے میں بات کی ہے لیکن ماضی کے برعکس اس بار دونوں نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں۔سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پہل کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ کے سنہرے دنوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے لارڈز کے گراؤنڈ میں 1992 میں پاکستان کی جیت کا ذکر کیا۔وقار یونس نے ٹویٹ میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے ’سویٹ میموریز‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور اس کے ساتھ 1992 لارڈز ٹیسٹ میچ کو اپنا پسندیدہ میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اور لیجنڈ âوسیم اکرمá نے یہ ٹیسٹ میچ بلے کی مدد سے جیتا۔اس کے ساتھ انھوں نے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے 90 کی دہائی کو پاکستانی کرکٹ کا سنہری دور قرار دیا اور کہا کہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملتا ہے کہ میں کیا بننا چاہوں گا تو میں کہوں گا، وسیم اکرم۔وقار یونس کی اس ٹویٹ کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ یہ وہ دن تھے جب ہم تیز، جارحانہ اور بے خوف تھے۔خیال رہے کہ 1992 کے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ٹسیٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو دوسری اننگز میں جیتنے کےلئے 138 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم 81 رنز پر پاکستان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن وسیم اکرم اور وقار یونس کی شاندار شراکت داری کی وجہ سے پاکستان دو وکٹوں سے میچ جیت گیا جس میں وسیم اکرم نے 45 رنز جبکہ وقار یونس نے 20 رنز بنائے اور سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی تھی۔ٹیسٹ سیریز میں وسیم اکرم نے 21 جبکہ وقار یونس نے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دونوں کے ٹوئٹر پر اس مکالمے پر جہاں بہت لوگوں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی تعریفوں پر مبنی ٹویٹس کیں وہاں انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نادیہ نے ٹویٹ کی کہ ’اْن دنوں اگر پوری ٹیم بھی 130 رنز پر آؤٹ ہو جاتی تھی تو ہمیں پھر بھی جیتنے کی امید ہوتی تھی اور بہت سارے موقعوں پر ایسا ہوا بھی۔موہت نے وسیم اور وقار کی سوئنگ بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں تباہ کن تھے اور اب تک کہ بہترین سوئنگ بولرز تاہم حمزہ احسن کو وقار یونس اور وسیم اکرم کی ٹوئٹر پر ایک دوسرے کی تعریف شاید پسند نہیں آئی اور انھوں نے لکھا کہ’ ٓپ دونوں پاکستان کے ہیروز ہیں اور سستی توجہ حاصل کرنا بند کریں۔BJ 007 نے دونوں کرکٹرز کی ماضی کی آپسی چپقلش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خاص کر وسیم صاحب ¾وکی بمقابلہ وسیم کی آپ کی لڑائی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچا ورنہ ان دنوں کوئی بھی ٹیم پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی تھی اس سے پہلے رواں برس فروری میں وسیم اکرم نے اپنے ساتھی بولر وقار یونس کے طنز کا جواب دینے کےلئے ٹوئٹر کا ہی سہارا لیا تھا جس میں پہلے وقار یونس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم کو بڑھتی عمر اور یادداشت کی خرابی کی طعنہ دیا گیا تھااس کے جواب میں وسیم اکرم نے ٹویٹ کی تھی کہ دوست اپنے حقائق درست کرو اور اگر ہم عمر کی بات کرنے لگیں گے تو تم جانتے ہو کہ اس کھیل میں تمہیں ہر بار ہرا سکتا ہوں۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر پر یہ پیغام دینے کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم نے یہ ٹویٹ حذف کر دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.