#IndianActress VidyaBalan

فلم انڈسٹری میں آئی تب کپڑوں کے حوالے سے میری اپنی کوئی پسند نہ تھی،ودیا بالن

ممبئی:جدت ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے ماضی میں خود کو بیوقوف محسوس کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب فلم انڈسٹری میں آئی تب کپڑوں کے حوالے سے میری اپنی کوئی پسند نہ تھی، میں دوسری اداکاراں کے کپڑوں سے متاثر ہوکر ویسا ہی انداز اپنایا کرتی تھی مگر مجھے بہت جلد یہ احساس ہوگیا کہ میں ایک بیوقوف ہوں، دوسری اداکاراں کی طرح کپڑے پہن کر اطمینان نہیں ملتا تھا۔اداکارہ ودیا بالن کا شمار ان بالی ووڈ اداکاراں میں ہوتا ہے جنہیں فلم انڈسٹری میں اکثر اپنے وزن، قد اور رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بہرحال ماضی میں ودیا بالن اپنے لباس کی پسند کے حوالے سے مطمئن نہیں رہیں۔ وہ بالی ووڈ کی دوسری اداکاراں کے لباس سے متاثر ہوا کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میری پسند ساڑھی پہننا ہے اور میں نے تب فیصلہ کرلیا کہ اب زیادہ تر ساڑھی ہی پہنوں گی۔
اپنے فیصلے کو آزادانہ قرار دیتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ لوگوں کے پاس آپ کی تعریف کرنے کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہونا چاہیے، ماضی میں میرے پاس دو ہی راستے تھے، ایک یہ کہ میں پوری زندگی دوسروں کی طرح بننے کی خواہش میں گزار دوں یا پھر خود سے ایسی بن جاں کہ لوگ تعریف کریں۔ودیا بالن کو آخری مرتبہ فلم شیرنی میں دیکھا گیا۔ یہ فلم جانوروں کے تحفظ سے متعلق ہے جس میں اداکارہ نے ایک فارسٹ آفیسر کا کردار ادا کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

یاسر حسین اور اقراعزیز نے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

Next Story

ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے اسٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل

Latest from عکس وآہنگ