/

امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

White House spokeswoman Jen Psaki
White House spokeswoman Jen Psaki

کابل:جدت ویب ڈیسک: امریکا نے افغانستان سے آنے والوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آنے پر انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں اور امریکا کے لیے کام کرنے والوں کے انخلا کے دوران آنے والے مہمانوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

جین ساکی نے کہا کہ امریکا پہنچنے والے تمام افغان شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے جب کہ ٹرانزٹ پروازوں سے امریکا آنے والوں کو راستے میں کسی بھی پڑاو? پر ویکسین لگانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان جین ساکی نے مزید کہا کہ خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد سینٹر فار ڈیزز کنٹرول کی سفارش پر مزید انخلا پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جو افراد آچکے ہیں ان قرنطینہ کیا گیا ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ خسرہ کے شکار افراد کن کن لوگوں سے ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.