دی کپل شرما شو‘ کی خاتون کامیڈین اسٹار نے منگنی کرلی

Women Comedian Sugandha Mishra in Kapil Sharma Show Engagement
Women Comedian Sugandha Mishra in Kapil Sharma Show Engagement

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے بھارتی مزاح نگار و اداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کرلی۔

اس حوالے سے سوگندھا مشرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں جن میں اْن کے ہمراہ اْن کے منگیتر سنکیت بھوسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔م

نگنی کی تقریب میں سوگندھا مشرا نے سِلک کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اْن کے منگیتر نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔

اس کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں اْنہوں نے محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب اداکار سنکیت بھوسلے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر سوگندھا مشرا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے میری روشنی مل گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.