World Bank suspends 400 400 million loan
World Bank suspends 400 400 million loan

ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا

//

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: ورلڈ بینک نے شرائط پوری نہ ہونے پر 400 ملین ڈالر کا قرضہ روک لیا۔
فریقین کے دستخط شدہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ورلڈ بینک نے نئی اضافی شرائط پر عمل درآمد کی ڈیڈ لائن میں تین ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔ اس مدت میں شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو قرض کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کی سب سے اہم شرائط جو عمل درآمد کی منتظر ہے وہ انٹیگریٹڈ کیپسٹی ایکسپینشن پلان ( IGCEP ) کی حتمی منظوری ہے۔عالمی بینک نے گذشتہ ماہ پاکستان کو 400 ملین ڈالر کا قرضہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم جن شرائط پر اتفاق ہوا تھا ان کی عدم تکمیل پر قرض کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے یہ قرض غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے حاصل کرنا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

یہ وہ ملک ہے جہاں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہو جاتی ہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

Next Story

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی آج عقیدت احترام سے منائی جا رہی ہے

Latest from اہم خبریں