ورلڈ الیون ٹیم پاکستان سے دبئی روانہ

لاہور جدت ویب ڈیسک ورلڈالیون کے کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن جائیں گے۔پاکستانی شائقین میں خوشیاں بکھیر نے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پہنچے۔روانگی سے قبل ہوٹل ملازمین کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ لاہور میں میچوں کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جس سے غیر ملکی کھلاڑی بھی مطمئن رہے۔پاکستانی قوم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے،ان میں سے بیشتر نے دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کا عزم کیا۔ ورلڈ الیون کے کوچ ٹیم تاحال پاکستان میں موجود ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.