Yasir Hussain and Iqra Aziz
Yasir Hussain and Iqra Aziz

اگلی بار اقراء کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بناؤں گا‘ یاسر حسین

/

کراچی جدت ویب ڈیسک:اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دْنیا میں قدم رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اگلی بار اقرا کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔

اْنہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اْس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقرا نے کہا کہ ’اْنہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے حال ہی میں اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

خاتون نے شہزاد رائے کو شادی کی انوکھی پیشکش کردی

Next Story

دنانیر مبین کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

Latest from تازہ ترین