#YasirHussain #IqraAzizsharedphotos #TheirSon #SocialMedia

یاسر حسین اور اقراعزیز نے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک: یاسر حسین نے کہا ہے کہ اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی۔
یاسرحسین نے اس موقع پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کانام کبیر حسین رکھا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو خدا نے دو روزقبل بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ یاسر اور اقرا کے یہاں جیسے ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی یاسر حسین نے فورا یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔
اس کے علاوہ اقرا عزیز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پرلیٹی ہوئی تھیں اور بے حد خوش دکھائی دے رہی تھیں۔
گزشتہ روز اقرا اور یاسر نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر اپنے ننھے سے بیٹے کی تصاویر پہلی بار شیئر کیں۔ اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویرمیں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لی ہوئی ہیں اورانہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ماں بننے کے بعد جو میں محسوس کررہی ہوں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔یاسر حسین نے بھی ایک انتہائی خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکرادا کیا کہ اقرا نے انہیں اتنا خوبصورت تحفہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا ہے اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی ہے۔ مجھے تم سے محبت ہے کبیر حسین۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے ، مہوش حیات

Next Story

فلم انڈسٹری میں آئی تب کپڑوں کے حوالے سے میری اپنی کوئی پسند نہ تھی،ودیا بالن

Latest from اہم خبریں