/

نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان مظفر گڑھ سے گرفتار

Young man arrested for mocking prayers in Muzaffargarh

مظفر گڑھ:جدت ویب ڈیسک: تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر #بیشرمانسانکوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔وزیراعلی کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔