یوٹیوب کو تین ارب ہٹس کا اعزاز حاصل ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :یوٹیوب پرہِٹس اور لائیکس سب کے سامنے ہوتے ہیں۔اب کوئی اس پر بھی محنت کر کے یا چالاکی سے آگے بڑھے وہ الگ بات ہے لیکن نمبرز گیم روزسب کے سامنے ہیں۔یو ٹیوب جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کون کتنا دیکھا جارہا ہے صرف ایک کِلک سے پوری دنیا کو پتا چل جاتا ہے۔اب کسی کو اعدادوشمار کا گورکھ دھندہ یا بلند و بانگ دعوے دھوکہ نہیں دے سکتےآئیے آپ کو اعداد و شمار کی اِس بھول بھلیوں میں لے چلتے ہیں کچھ نمبرز آگے پیچھے بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس جمع ضرب تقسیم کے کھیل میں گڑبڑ کا امکان ہمیشہ رہتا ہے ۔اور یہاں اس دنیا میں سیکنڈوں میں ہزاروں لاکھوں کی دنیا بدل جاتی ہے۔یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو کا نام ہے’ڈیس پاسیٹو‘ یہ یوٹیوب کی تاریخ کا پہلا ویڈیو ہے جسے بار بار دیکھنے والوں نے 3 ارب یعنی 300,000,0000 بار دیکھ لیا ہے۔یہ ویڈیو اسی سال 12 جنوری کو ” اپ لوڈ “ ہوا یعنی صرف 206 دنوں میں اس گانے کو 3 ارب سے زائد بار دیکھا گیا ہے یعنی اس فارمولے سے اس ویڈیو کو پوری دنیا میں روزانہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاتا ہے۔اس ویڈیو کو لاسپنیش زبان میں بنایا گیا ہے۔اس گانے کوپورٹو ریکو کے راک اسٹار ”لوئیس فونسی “ اور” ڈیڈی یانکی“ نے گایا ہے. گانے کو اب تک 1کروڑ70لاکھ لائکس بھی ملے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.