ظہیرخان نے کس سے شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک معروف ہندوستانی کرکٹرظہیرخان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکاگاٹکے سے شادی کا اعلان کردیا۔ظہیرخان اورساگریکاگاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی،لیکن اس وقت شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب منگنی کے چارماہ بعدجوڑے نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ اورفلم کی دنیاکے جوڑے نے رواں برس نومبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیااورجوڑے نے زندگی کے اہم دن کیلئے 27تاریخ کاانتخاب کیاہے۔اطلاعات کے مطابق جوڑے کی شادی کے دومختلف ولیمے ہوں گے، جن میں سے ایک ممبئی جبکہ ایک پونے میں ہوگا۔یہ ابھی طے نہیں ہواکہ شادی کی تقریبات میں کن افرادکومدعوکیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.